گردوں کی غیر قانونی فروخت کے دھندے کے خلاف اقدامات کا فیصلہ

بدھ 9 نومبر 2016 15:25

سرگودھا۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)ڈی سی او دانش افضال نے کہا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی فروخت کے دھندے کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیاگیا ہے ۔ گردوں کی فروخت کادھندہ کاروبار کی شکل اختیار کر تا جارہاہے جس کے خلاف بھر پور قانونی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت نے اس دھندے کاجائزہ لینے کیلئے ای ڈی او ہیلتھ کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو دس نو مبر کو کوٹمومن میں موقع پر جا کر تمام صورتحال کا جائزہ لے کر ڈی سی او کو رپورٹ پیش کرے گی ۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں متعلقہ علاقے (کوٹمومن) کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کے علاوہ ڈی او سپیشل برانچ ‘ ٹیکنیکل ممبر یورالوجسٹ ‘ لاآفیسر اور انسپکٹر لیگل شامل ہیں ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی مجبوری کے تحت انسانی اعضاء کی فروخت کے خلاف 2010 میں قانون بنایا جاچکاہے ۔آئندہ ایسے دھندے میںملوث افراد بالخصوص مڈل مین کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔