عدل کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے خاندانوں کے اعزاز میں تقریب

بدھ 9 نومبر 2016 15:25

سرگودھا۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)لاہو ر ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ضلعی عدلیہ سرگودہا کی طرف سے عدل کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سرگودہا کے شہیدجج شہر یار بخاری، شہید آصف ممتازچیمہ،شہید مشتاق احمد کے خاندانوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر شہید شہر یار بخاری کے بڑے بھائی میجر عمیر بخاری ،بیٹے حسن شہر یا ر بخاری ، شہید آصف ممتاز چیمہ کے والد ممتاز احمد چیمہ اور چچا نصیر احمد چیمہ ، شہید مشتاق احمد کی بیوہ اور بیٹوں مزمل اقبال اور حسیب مشتاق کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، سینئرو سول ججز ، صدر سرگودہا بار خداد اد کلیار جنرل سیکریٹری شہزاد احمد وڑائچ اور ممبر پنجاب بار کونسل ملک سلیم اختر، کچھیلا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا محمد عبدالناصر کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی اور عدل کے قیام کے عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ججز کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ پوری قوم عدلیہ اور وکلاء ان خاندانوںکو سلام پیش کرتے ہیں جن کے جگر گوشوں نے ملک کے نظام عدل کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں ۔

تقریب سے شہید شہریاربخاری کے بھائی میجر عمیر بخاری ‘ شہید آصف ممتازچیمہ کے چچا نصیر احمد چیمہ اور شہید مشتاق احمد کے بیٹے مزمل اقبال نے خطاب کرتے ہوئے مقامی عدلیہ کی طرف سے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے اقدام کو سراہا ۔اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ اپنے ملک کے تحفظ اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے ۔ اس موقع پر ضلعی عدلیہ کی طرف سے قائم کی گئی شہداء یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی گئی اور شہداء کے ورثا کو تحائف سے نواز اگیا۔