کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 15:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 83 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر 22 نومبر کو نیپرا میں سماعت ہو گی جس کے بعد درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :