کر پشن کر نیوالوں کا ساتھ د ینے والے بھی کسی عذاب سے کم نہیں‘چوہدری محمدسرور

حکمران جتنے مر ضی جھوٹ بول لیں انکے اصل چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں‘تحر یک انصاف متحد ہے ‘اعجاز احمد چوہدری (ن) لیگ بے نقاب ہوچکی ہے کر پشن کر نیوالوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگی‘کر پشن کے خلاف تاریخی جنگ لڑ رہے ہیں ‘محمودالرشید عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں‘ کر پشن کا حساب لیکر ہی دم لیں‘عبد العلیم خان ‘کر پشن کیخلاف جنگ میں جان دینے کیلئے بھی تیار ہے ‘شبیر سیال حکمران اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں‘ اپنی چوری کو بچانے کے لیے تاخیر ی حربے استعمال کر رہے ہیں‘ ولید اقبال ایڈ وکیٹ کا پیدل مارچ کے شرکاء کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء)پاکستان تحر یک انصاف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات (ن) لیگی سیاست کی موت ثابت ہوگی ‘حکمران کر پشن کر نے اور جھوٹ بولنے کے ’’ماہر ‘‘ہیں مگر پانامہ لیکس میں حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار پکڑی جا چکی ہے‘پیدل مارچ کر نیوالے شبیر سیال جیسے کارکنا ن آج بھی کر پشن کے خلاف چٹان سے زیادہ مضبوط کھڑے ہیں ہم قر بانیاںد ینے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

ان خیالات کاا ظہار تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘تحر یک انصاف آزادکشمیرکے سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان‘مر کزی راہنما عبد العلیم خان ‘اربن لاہور کے صدرولید اقبال ایڈ وکیٹ نے تحر یک انصاف کے دو نومبر پیدل مارچ کے سربراہ شبیر احمد سیال اور دیگر شر کاء اور اسیران جیل کے اعزاز میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے جبکہ اس موقعہ پر اراکین پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج ‘ثوبیہ کمال ‘شینلا روتھ اور ملک اشتیاق احمد سمیت تحر یک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی اپنے خطاب میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات پر کر پشن کر نیوالے اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہوں گے اور یہی عوام اور تحر یک انصاف کے اصولی موقف کی جیت ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن ملک کیلئے کینسر ہے اور جو لوگ کر پشن کر نیوالوں کا ساتھ دے رہے ہیں وہ ملک کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں قوم ایسے لوگوں کو بھی برداشت نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہیں انشاء اللہ وہاں بھی تحر یک انصاف کے موقف کی جیت ہوگی اور اس ملک کو کر پشن سے نجات دلانے تحر یک انصاف ہر محاذپر جنگ لڑتی رہیگی ۔

سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ حکمران جتنے مر ضی جھوٹ بول لیں انکے اصل چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ‘تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کوئی جماعت سیاسی میدان میں تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی تحر یک انصاف کے کارکنان محنت جاری رکھے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے ۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے کر پشن اور حکومتی لوٹ مار کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی پانامہ لیکس کا معاملہ سپر یم کورٹ میں پہنچ چکا ہے وہاں (ن) لیگ بے نقاب ہوگی اور کر پشن کر نیوالوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگی ۔ دیوان غلام محی الدین نے کہا کہ جب سے سپر یم کورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے حکمرانوں کی خوف کی وجہ سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں کیونکہ انکو پتہ چل چکا ہے کہ انکا اگلا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہیں ۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے ناکام پالیسوں اور کر پشن کی وجہ سے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ہم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیںا ور (ن) لیگ سے کر پشن کا حساب لیکر ہی دم لیں ۔ شبیر احمد سیال نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں عمران خان قوم کیلئے امید کی کرن ہے اور انکی تبدیلی جنگ میں ہماری جان بھی چلی جائے تو ہم اسکے لیے بھی تیار ہیں ولید اقبال نے کہا کہ قوم کا مال کھانے والے حکمران اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں نواز شریف اپنی چوری کو بچانے کے لیے تاخیر ی حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن ان کی تما م چالیں نا کام ہوں گی اور انہیں منہ کی کھانی پڑے گی پاکستانی قوم بیدار ہو چکی ہے اب ملک سے چور لیٹرو ں کا انجام قریب ہے ۔