کسٹم انٹیلی جنس کی پرانے راوی پل پرکارروائی ،سمگل شدہ ایل ای ڈیز اورکپڑے کی بھاری کھیپ پکڑلی

بدھ 9 نومبر 2016 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) کسٹم انٹیلی جنس کی پرانے راوی پل پرکارروائی ،سمگل شدہ ایل ای ڈیز اورکپڑے کی بھاری کھیپ پکڑلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر سہیل مرتضی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ہے کسٹم حکام کے مطابق مردان سے لاہور ایل ای ڈیز،امپورٹڈ کپڑے کی بڑی کھیپ سمگل کی جارہی تھی سامان 0408کے پی کیبس پرمردان سے لاہور لایا جا رہا تھا کہ ڈائریکٹرکسٹم انٹیلی جنس زیبااظہر،ڈپٹی ڈائریکٹرعلی زیب کی ہدایت پرکارروائی کی گئی کسٹمزانسپکٹر سہیل مرتضی نے ٹیم کے ہمراہ سمگل شد ہ سامان پکڑا ان کا کہنا تھا کہ پکڑے جانیوالے ملزمان کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی کی جائے گی۔