مصور پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 139 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب

بدھ 9 نومبر 2016 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) مصور پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 139 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی‘ رینجرز پنجاب سے پاک نیوی کے گارڈز نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اورڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل عمرفاروق برکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصور پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 139 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اورڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی تقریب کے اختتام پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیااس موقع پر کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر مزار اقبال اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :