پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس کیخلاف درخواستوں پرعدالت نے وزارت خزانہ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی

آئندہ سماعت پر وزارت خزانہ کا جواب نہ آیا تو فیصلہ سنا دینگے‘جسٹس عائشہ اے ملک کے ریماکس‘ سماعت یکم دسمبر تک ملتوی

بدھ 9 نومبر 2016 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پٹرولیم مصنوعات پروفاقی حکومت کی طرف سے سیلزٹیکس کیخلاف درخواستوں پرعدالت نے وزارت خزانہ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے میاں محمود الرشید کی درخواست پرسماعت کی درخواست گزار کی طرف سے شیراز ذکا ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نیپٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس عائد کیا جبکہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی بھی ٹیکس عائد نہیں ہو سکتا،شیراز ذکا ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ وفاقی حکومت کا مطلب کابینہ ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد وزارت خزانہ کے حکام کو جواب کے لئے آخری مہلت دی ہے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کالعدم کیا جائے دوسری جانب وزارت قانون کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کوئی بھی ٹیکس لگانے کا اختیار ہے عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر وزارت خزانہ کا جواب نہ آیا تو فیصلہ سنا دینگے کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :