پاک چین دوستی کی نئی مثال ایف ایم 98کی مقامی نشریات کا آغازکردیاگیا

ایف ایم 98کی نشریات دونوں ملکوں کے زرائع ابلاغ میں تعاون کی نئی مثال ہے ، ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل نے پاک چین دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،ایف ایم 98 اقتصادی راہداری کی اہمیت کو مزید اجاگر کرے گا چینی سفیر سن وی ڈونگ اور سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا کے ایف ایم 98کی مقامی نشریات کے آغاز پر پیغامات

بدھ 9 نومبر 2016 15:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) چینی سفیر سن وی ڈونگ اور سیکرٹری اطلاعات صبا محسن نے پاک چین دوستی چینل ایف ایم 98کی مقامی نشریات کو دونوں ممالک کے مابین زرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کی نئی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل نے پاک چین دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا،ایف ایم 98دوستی چینل اقتصادی راہداری کی اہمیت کو مزید اجاگر کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مشترکہ چینل ایف ایم 98 کی مقامی نشریات کا اسلام آباد اسٹوڈیو سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ اسلام آباد اور کراچی کے سا معین کے لیے بیک وقت نشر ہونے والے پروگروموں کا دورانیہ ابتدائی طور پر 6گھنٹے ہو گا ۔

(جاری ہے)

یہ نشریات شام 5بجے سے لیکر رات 11بجے تک سنی جا سکتی ہیں۔ اس مو قع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ ،سیکرٹری اطلاعات صبامحسن رضا اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان خورشید ملک نے ایف ایم 98کی مقامی نشریات کو دونوں ممالک کے مابین زرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کی نئی مثال قرار دیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ رواں سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ان 65سالوں میں ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل نے پاک چین دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا نے کہا کہ امید ہے کہ ایف ایم 98 دوستی چینل چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو مزید اجاگر کرے گا اور دونوں ملکوں کے مابین سیاسی ، سماجی ،ثقافتی اور میڈیا کے میدان میں تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا ۔

اس موقع پر ڈایریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف ایم 98 دوستی چینل پاکستان اور چین کے مابین دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ یاد رہے کہ ایف ایم 98دوستی چینل کے اسلام آباد اسٹوڈیو کا باقاعدہ افتتاح20اپریل 2015ء کو چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :