پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیا بیطس کا عالمی دن پیر کو منایا جائے گا

بدھ 9 نومبر 2016 15:04

․ فیصل آباد۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیا بیطس کا عالمی دن 14نومبر بروزپیر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے حالیہ سروے کے مطابق اس وقت دنیا میں 220ملین افراد شوگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں جبکہ یہ تعداد سال 2030ء میں بڑھ کر دوگنی ہو جائے گی۔ انہوںنے بتا یا کہ کم و متوسط آمدنی والے ممالک میں ذیابیطس کے مریضوں میں اموات کی شرح 80فیصد تک ہے ۔ شوگر کے مریضوں کیلئے 1922ء میں طویل تحقیق کے بعد انسولین دریافت کی گئی جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے لائف سیونگ ٹریٹمنٹ کا کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :