شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا 139واں یوم پیدائش،ضلعی محکمہ تعلیم اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے تقریب کاا نعقاد

بدھ 9 نومبر 2016 15:04

فیصل آباد۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) اقبال ڈے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ضلعی محکمہ تعلیم اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے مرکزی تقریب دوپہر 12 بجے استاد نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی او فیصل آباد سلمان غنی مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ڈائریکٹر کالجزرانا منورخان ، علامہ ضیاء حسین ضیاء ،ڈاکٹر ریاض مجید، ای ڈی او ایجوکیشن فیصل آباد بشیر احمد زاہد گورایہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع کے تمام سکولوں میں طالب علموں کے مابین افکار اقبال کے حوالے سے تقریری اور کلام اقبال کی گائیکی کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے ۔اس سلسلہ میں نجی سکولوں میں بھی افکار اقبال اور کلام اقبال کے عنوان سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا جن میں طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔