Live Updates

علامہ اقبال کا فلسفہ خودی ترقی اور عروج کا ضامن ہے،عمران خان کا یوم اقبال پر پیغام

بدھ 9 نومبر 2016 14:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خان نے یوم اقبال پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی ترقی اور عروج کا ضامن ہے،تحریک پاکستان کی طرح آج بھی علامہ کا پیغام پوری طرح مؤثر اور قابل عمل ہے،علامہ اقبال نے اپنی دانش و حکمت سے فرد و ملت میں قائم لازوال ربط اجاگر کیا۔

بدھ کو اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ "موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ نہیں" جیسے آفاقی درس میں انہوں نے ذاتی مفادات کو اجتماعی منفعت پر قربان کرنے کا درس دیا۔شاعر مشرق نے کسمپرسی اور پست ہمتی کی شکار قوم کو جذبہ حریت سے ہمکنار کیا۔علامہ اقبال نے غلامی و محکومی کی زنجیروں میں جکڑی قوم کو لذت خودی سے آشناکروایا۔

(جاری ہے)

آج کے پاکستان کو اقبال کا دیس بنانے والوں کیلئے کلام اقبال کی جانب رجوع کرنا ہوگا۔

نوجوانوں کو وطن عزیز کیلئے کارآمد بنانے کیلئے پیغام اقبال سے جوڑنا ہوگا۔عزم کرتے ہیں کہ علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کی روشنی میں پاکستان اور اس کے باشندوں کا وقار بحال کریں گے۔پاکستان کو "اقبال کا پاکستان" بنائیں گے۔عہد کرتے ہیں کہ پاکستان سے غربت،کرپشن، جہالت، منافقت کا خاتمہ کریں گے اور طبقات میں بٹی قوم کو یک رنگ بنائیں گے۔انہوں نے دعا کی کہ رب العالمین علامہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں اور ہمیں ان کے علمی ورثے سے مستفید ہونے کی توفیق دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :