علامہ اقبال کی ارفع سوچ پر عمل پیرا ہوکر امن و ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں،بیرسٹر محسن شاہنوازرانجھا

بدھ 9 نومبر 2016 14:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری، بیرسٹر محسن شاہنوازرانجھا نے کہا ہے کہ اقبال کی تعلیمات ہمارے لیے سبق آموز ہیں۔ریاست کی بنیاد اقبال کی سوچ پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال کی ارفع سوچ پر عمل پیرا ہوکر امن و ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں ، بدھ کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 139 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال صرف شاعر نہیں بلکہ وہ پہلے دانشور ہیں جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا مطالبہ کیا۔اور اس نئی ریاست کو درپیش مسائل اور ان کے حل کا راستہ بتایا۔ہم سب کو چاہیے کہ اقبال کے تصورات، نظریات اور احکامات کی روشنی میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلیے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :