ْ پی آئی اے کی پریمیئر سروس کے ذریعے 172 سکھ یاتری لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ، ترجمان

بدھ 9 نومبر 2016 14:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ) پی آئی اے )کی پریمیئر سروس کے ذریعے 172 سکھ یاتری لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سکھ یاتری بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے پی آئی اے کی پریمیئر فلائٹ کے ذریعے بدھ کو لند ن سے اسلام آباد پہنچے ہیں