وزیر اعظم سٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سکیم کے تحت شہر بھر میں نئی ترقیاتی سکیموں کا سروے شروع

بدھ 9 نومبر 2016 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) وزیر اعظم سٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سکیم کے تحت ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں نئی ترقیاتی سکیموں کا سروے شروع کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ 2016-17ء میں لگائے جانے والے کٹ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سالانہ بجٹ میں کوئی نئی ترقیاتی سکیم شامل نہیں کی تھی جس کے باعث عام شہری اور بلدیاتی نمائندے بھی تشویش کا شکار ہیں لیکن وزیر اعظم سٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سکیم کے تحت اب لاہور میں نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی ضروریات کے پیش نظر ترقیاتی سکیموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ان سکیموں میں سیوریج، روڈز، بجلی، گیس اور صاف پانی کے منصوبے شامل ہونگے۔ضلعی انتظامیہ ان سکیموں کی فہرستیں بلدیاتی نمائندوں کی ہی مدد سے تیار کرے گی۔ سکیموں کی فہرستیں مکمل کیے جانے کے بعد ان کی صوبائی حکومت سے منظوری کے بعد فنڈز جاری ہوں گے۔اس منصوبے کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ ان سکیموں کی ایگزیکیوشن ضلعی انتظامیہ یا اس کی ایجنسیز نہیں بلکہ صوبائی ایجنسیز کریں گی۔