پاکستان مسلم لیگ(ن)پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام ’’ہیلتھ اینڈ بیوٹی ایکسپو کل ہو گی

بدھ 9 نومبر 2016 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام ’’ہیلتھ اینڈ بیوٹی‘‘ ایکسپو کل بروز جمعرات مورخہ10نومبر کو صبح 10 بجے مقامی ہوٹل میںشروع ہوگی اور رات 10بجے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ن لیگ پروفیشنلز ونگ کی صدر سعدیہ تیمور کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام ’’ہیلتھ اینڈ بیوٹی‘‘ ایکسپومیں مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ہوں گے، مہمان خصوصی ایکسپو کا افتتاح کریں گے اور سینئر صحافیوں سمیت مختلف شعبوں میںاپنی خدمات سر انجام دینے والوں کو گورنر پنجاب ایوارڈ بھی دیں گے،ایکسپو* میں ن لیگ لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر وفاقی و صوبائی وزراء سمیت پارلیمنٹیرین اور پروفیشنلز شرکت کریں گے۔

ایکسپو میں صرف فیملیز کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :