بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 14:35

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا کہنا ہے کہ بھارت امریکہ تعلقات کو بلندیوں پر لیجانے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہو گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ہندوؤں کے تہوار دیوالی کی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے دیا جلاتے ہوئے کہا تھا کہ ”اب کی بار، ٹرمپ سرکار“۔ جس کے بعد صدارتی انتخابات کی مہم میں ہندوؤں نے ٹرمپ کی خوب حمایت کی تھی ۔