سعودی کابینہ کی پاکستان سمیت کئی ممالک میں لیبر اتاشیوں کی تعیناتی کی منظوری

بدھ 9 نومبر 2016 14:56

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان سمیت کئی ممالک میں لیبر اتاشیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ بدھ کو سعودی ذرائع ابلاغ نے کابینہ کی طرف سے جاری بیان کے حوالہ سے کہا ہے کہ جن ممالک کے تارکین وطن کارکنوں میں لیبر قوانین بارے آگاہی پیدا کرنے کے سلسہ میں لیبر اتاشی تعینات کئے جائیں گے ان میں پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش ، فلپائین، انڈونیشیاء اور سری لنکا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ اقدام سعودی کونسل برائے اقتصادی امور وترقی کی قائمہ کمیٹی کی سفارش پر اٹھایا گیا ہے ۔ سعودی کابینہ نے وزارت محنت اور سماجی ترقی کو حکم دیا ہے کہ وہ ان مذکورہ ممالک کے سفارتخانوں میں لیبر اتاشیوں کے دفاتر میں عملہ کی تعناتی کے اقدامات کرے اور اس ضمن میں وزارت خارجہ اور سول سروس کی وزارت سے بھی رہنمائی لی جائے ۔ دریں اثناسعودی وزارت محنت نے کہا ہے کہ لیبر اتاشیوں کی تعیناتی سے سعودی عر ب میں تارکین وطن کارکنوں کی بھرتیوں میں بروکرز کا کردار ختم ہو جائے گا اور سعودی عرب میں ہنر مند افرادی قوت دستیاب ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :