وزیراعظم محمد نواز شریف پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں’’ہائی مارک‘‘ کے معائنے کیلئے سرگودہا میں پاک فضائیہ کے مصحف ایئربیس پر پہنچ گئے

بدھ 9 نومبر 2016 14:56

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں’’ہائی مارک‘‘ کے معائنے کیلئے بدھ کویہاں پاک فضائیہ کے مصحف ایئربیس پر پہنچ گئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان اوردیگراعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ہائی مارک مشقوں میں فضائیہ کی جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

پاک فضائیہ کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی اور وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے وزیراعظم کو سلامی بھی پیش کی۔ وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی مشقوں ’’ہائی مارک‘‘ کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔یہ مشقیں ہر4 سال بعد ہوتی ہیں۔ پاک فضائیہ کی مشقوں’’ہائی مارک‘‘ میں ایف سولہ ، جے ایف 17تھنڈر، ایف سیون میراج طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کا مقصد پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے افسروں اورجوانوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔مشقوں میں اہداف حاصل کرنے کیلئے افسروں اورجوانوں نے کلیدی کردار ادا کیا اورجن اہداف کیلئے یہ مشقیں کی گئیں وہ کامیابی سے حاصل ہوئے۔