ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق،20زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 14:56

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آر درازندہ کے علاقے بہران میں مسافر گاڑی کے کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آر درازندہ کے علاقے بہران میں مسافر کوچ کی بریک فیل ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ کھائی میں جاگری، پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے میں 11 افراد کے جاں بحق جب کہ20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو درازندہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :