انٹرنیٹ پر دوستی، امریکہ کے شہر فونکس کی رہائشی 31سالہ ڈیزی روز سٹراجن نوشہرہ ورکاں پہنچ گئی

اسلام پورہ کے رہائشی بیس سالہ رانا احسن اشفاق قوت گویائی سے محروم ،دونوں میں اتفاق اور رضامندی کی بنیاد پر شادی کا معاملہ طے پا گیا

بدھ 9 نومبر 2016 14:54

انٹرنیٹ پر دوستی، امریکہ کے شہر فونکس کی رہائشی 31سالہ ڈیزی روز سٹراجن ..

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) انٹرنیٹ پر دوستی امریکہ کے شہر فونکس کی رہائشی 31سالہ ڈیزی روز سٹراجن نوشہرہ ورکاں پہنچ گئی‘ تین نومبر کو پاکستان پہنچنے والی ڈیزی روز اسٹراجن قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم ہے اور انٹرنیٹ پر بنائے گئے دوست نوشہرہ ورکاں محلہ اسلام پورہ کے رہائشی بیس سالہ رانا احسن اشفاق بھی قوت گویائی سے محروم ہے اور دونوں میں اتفاق اور رضامندی کی بنیاد پر شادی کا معاملہ بھی طے پا گیا اور ڈیزہ روز بارہ نومبر کو واپس امریکہ چلی جائے گی۔

گونگے ‘ بہرے جوڑے کے نکاح کے اندراج کے پہلے مقامی عالم کے اعتراضی انکار پر احسن اشفاق کے والد رانا اشفاق احمد نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں احسان کدھر کو درخواست دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ دونوں کی رضامندی کی صورت میں نکاح اندراج میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ڈیزی روز امریکی فوڈ کمپنی میں بطور کلرک کام کرتی ہے جس کی والدہ سلویا فوٹ ہوچکی ہے اور والد سیموئیل سٹراجن نے اسے چھوڑ دیا تھا اور ڈیزہ روز اپنے خاوند کے گھر دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ خوش باش رہ رہی ہے اور مختلف شہروں کی سیر و تفریح کے علاوہ عزیز و اقارب کی جانب سے کی جانے والی دعوتیں کھانے میں مصروف ہیں اور اسلام قبول کرنے کی صورت میں نماز کی ادائیگی اور قرآن پاک کا احترام میں بوسہ لینا ڈیزہ روز کی عادت بن چکی ہے احسن اشفاق لاہور سپیشل ایجوکیشن کالج میں فورتھ ایئر کا طالب علم ہے جس کے متعلق ڈیزہ روز کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ جا کر اسے بھی پاس بلا لے گی اور زندگی کا سفر انتہائی خوش اسلوبی سے گزاریں گے۔

متعلقہ عنوان :