پاکستان اور امریکہ پرانے دوست ہیں ، دونوں کا تعلق آزادی‘ جمہوریت‘ انسانی حقوق اور عوام کی طاقت اور یقین کے اصولوں پر مبنی ہے‘ وزیراعظم نے اقتدار میں آتے ہی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو وسیع‘ کثیر الجہتی اور دو طرفہ مفاد پر مبنی تعلقات کے فروغ کیلئے کوششیں کیں‘ پاکستان اور امریکہ کا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ چھ ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے ، امریکہ پاکستان کا معاشی اور ترقیاتی پارٹنر ہے، امریکہ پاکستانی برآمدات کے لئے بڑی مارکیٹ ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا امریکہ کے قومی دن اور الیکشن کے موقع پر تقریب سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ پرانے دوست ہیں ،پاکستان اور امریکہ کا تعلق آزادی‘ جمہوریت‘ انسانی حقوق اور عوام کی طاقت پر یقین کے اصولوں پر مبنی ہے‘ وزیراعظم نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو وسیع‘ کثیر الجہتی اور دو طرفہ مفاد پر مبنی تعلقات کے فروغ کیلئے کوششیں کیں‘ پاکستان اور امریکہ کا سٹریٹیجک ڈائیلاگ چھ ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے جس نے معیشت‘ توانائی‘ دفاع اور سکیورٹی کے شعبہ میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار کیا ہے، امریکہ پاکستان کا معاشی اور ترقیاتی پارٹنر ہے، امریکہپاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور امریکہ پاکستانی برآمدات کے لئے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے قومی دن اور الیکشن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ خطہ میں امن‘ استحکام کے لئے پاکستان اور امریکہ کا تعاون جاری رہے گا۔ امریکہ کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ سے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

دونوں ملک آزادی‘ جمہوریت‘ امن اور خوشحالی کے نظریات کے حامل ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کئی سال سے دونوں ملکوں میں جاری ترقیاتی تعاوں قابل تعریف ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ سے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے عوام کی جانب سے امریکی عوام کو یوم انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔ امریکی سفارتخانے میں امریکہ کے قومی دن اور انتخابات کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مستحکم ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان جمہوریت ہی تعلقات کی بنیاد ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ائے گی۔ دونوں ملک تجارتی شراکت دار ہیں۔ تعلقات کسی ایک شعبے تک محدود نہیں۔