پشاور، بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ، بم ڈسپوزل یونٹ کے دو اہلکار زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 14:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں مشکوک بیگ نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ مشکوک بیگ کے قریب واٹر ڈسچارج کی تیاری کے دوران ڈیٹونیٹر بم ڈسپوزل اہلکار کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز تھری میں مشکوک بیگ سڑک پر پڑاتھا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار مشکوک بیگ کے قریب واٹر ڈسچارج کیلئے ڈیٹونیٹر تیار کر رہے تھے کہ اسی دورن ڈیٹونیٹر ان کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا جس سے بی ڈی یو کے دو اہلکار شاکر اور غزن زخمی ہو گئے۔ دونوں اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کیمطابق دونوں اہلکاروں کو ہاتھوں اور پیر پر چوٹیں آئی ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے بیگ کو کلیئر قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :