کراچی،لیاری میں پولیس مقابلہ،2ملزمان ہلاک،ایس ایچ او زخمی

ہلاک ہونیوالے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے تھا

بدھ 9 نومبر 2016 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ لیاری میں گینگ وار کے دو ملزمان مارے گئے۔ عباس ٹاؤن سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم جبکہ صدر اور پیرآباد سے دو ملزمان پکڑے گئے۔لیاری کلاکوٹ میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان ہلاک کردیئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او کلاکوٹ ایاز خان بھی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے تھا۔دوسری جانب عباس ٹاؤن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مار کر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ادھر صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر عرفان سموں کے مطابق گرفتار دہشتگرد ممتاز بلوچستان پولیس کو مطلوب تھا۔ پیرآباد پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے چوری کی گاڑی اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :