بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک، شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 9 نومبر 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ تاہم صبح کے وقت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ/دھند کم شدت کے ساتھ فضا میں موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سموگ/دھند کی شدت میں کمی کا امکان۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سکردو منفی 05، قلات، گلگت، استور منفی01، کالام، ہنزہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :