لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خا رجہ طلبی ، پا کستا ن کا ا حتجا ج بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے، پاکستا ن

بدھ 9 نومبر 2016 14:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بی جے سنگھ کو مسلسل دوسرے روز بھی طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی مسلسل دھجیاں بکھر کر رکھ دی ہیں بھارتی فورسز نے منگل کے روز بٹل اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے ماں بیٹی سمیت ایک نوجوان کو شہید کردیا تھا یہ گزشتہ روز پاکستان دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر بی جے سنگھ کو طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر شدید احتجاج کیا دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنا رہا ہے بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے

متعلقہ عنوان :