وزیر اعظم کی قیادت میں معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہوئیں،رانا مبشر اقبال

بدھ 9 نومبر 2016 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قومی رہنما ،کوارڈئینیٹروزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال ،چئیر مین کاہنہ ،معروف تاجرحاجی بشارت علی رحمانی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پاکستان کے وقار اور سلامتی کا تحفظ ہر قیمت پر کرے گی، قومی ا یکشن پلان پر سو فیصد عمل کیا جارہا ہے، کو ئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ قوم کو دھوکہ دے کر کوئی گروہ اپنی دہشتگردانہ اور عوام کومنتشر اور گمراہ کن کرروائیاں کرکے ملک کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا ،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے جو کہ ملک دشمن عناصر کو ایک نظر نہیں بھاتا ، غیروں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ان کے ایجنٹوں کو اب پاکستان سے نکل کر کہیں اور جا کر بسیرا کرنا ہوگا۔

گذشتہ روزکھلی کچہری کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی بشارت علی نے،وائس چئیرمین ارشد رضا ،کونسلرز عرفان شاہ،ذولفقار اقبال شاہ،محمد سجاد نے کہا کہ کاہنہ نو میں بوائز اینڈ گرلز کالج ،مارکیٹ کی تعمیرات ،شہزادہ رو ڈ کو مکمل پی سی پی کروانے،گیس کی نئی پائپ لائن ڈلوانے ،فلٹرپلانٹ،ٹیوب ویل،ہسپتال بنوانے ،سکولوں کے انتظامات بہتر کرنے پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،کوارڈئینیٹر ،قومی رہنما رانا مبشر اقبال کے تہہ دل سے مشکور ہے اور امید کرتے ہے کہ جس جگہ پر سوئی گیس ،یا تعمیراتی کام رہ گئے ہے وہاں پر بھی جلگ کام شروع ہو جائے گا انہو ں نے مز ید کہا کہ شکست خوردہ عناصر ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں،وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام کے لئے حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام آئندہ انتخاب میں مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دے گی کیوں کہ اس جماعت نے عوام کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر صورت ہر طرح کی مدد اور حمایت کرتا رہے گا،اور ان کی آزادی کی تحریک کو ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔