اسلام میں کسی چھٹی کی گنجائش نہیں اگرختم کرنی ہے توتمام چھٹیوںکوہی ختم کردیاجائے،حافظ طاہرمجید

بدھ 9 نومبر 2016 14:26

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیرانجینئرحافظ طاہرمجید نے ڈاکٹرعلامہ اقبال کی چھٹی کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے مستردکرنے پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوقومی نظریہ پرحملے کے مترادف ہے یہ بات انہوںنے یوم اقبال کے سلسلے میںمنعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا اسلام میں کسی بھی چھٹی کی گنجائش نہیںاگرختم کرنی ہے توتمام چھٹیوںکوہی ختم کردیاجائے لیکن علامہ اقبال ؒجوقومی شاعراوردوقومی نظریہ کے بانی ہیںان کی چھٹی ختم کرنامغرب اوربھارت کوخوش کرنے اوردوقومی نظریے پروارکرنے کے مترادف ہے انہوںنے کہا کہ اس پروزارت داخلہ کوپوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے انہوںنے کہا اگرنظریہ اقبال اورفلسفہ خودماہرعمل کیاجائے توپاکستان دنیاکے اندرعزت ترقی اورقدرومنزلت پاکستان ۔

(جاری ہے)

تقریب سے اطلاعات سیکریٹری ٹنڈوجام سلیم شریف،شمشاد علی ودیگرموجودتھے۔