یوم اقبال پر عام تعطیل کو منسوخ کرنا مفکر پاکستان کو فراموش کرنے کی مزموم کوشش ہے، سعدیہ سہیل رانا

بدھ 9 نومبر 2016 14:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں تاریخ کبھی انہیں معاف نہیںکرتی اور انہیں ظالم کے طور پریاد کیا جاتا ہے یوم اقبال کے حوالے سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کو منسوخ کرنا مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو فراموش کرنے کی مزموم کوشش ہے جس پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو اندھیرے، بدحالی، بدامنی اور معاشی ناہمواری جیسے مسائل میں دھکیل دیا ہے آج ہمارے ملک میں غربت، مہنگائی، کرپشن کا دور دورہ ہے جبکہ عدل و انصاف ناپید نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ہی ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہیں لیکن سابقہ حکومتوں کی طرح حکومت وقت بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے دھاندلی سے اقتدار میں آنے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

متعلقہ عنوان :