شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی تقریبات

بدھ 9 نومبر 2016 14:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی سیکریٹری پنجاب بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی ریجنل سیکریٹری راحت جعفری اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سکائوٹ لیڈر مقصود چغتائی کی قیادت میں 150بوائے اسکائوٹس کے چاک و چوبند دستے نے اسکائوٹس یونیفارم میں مزار علامہ محمد اقبال ، حضوری باغ میں گارڈ آف آنر پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جن آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں اس کا تمام تر کریڈٹ علامہ محمد اقبال کو جاتا ہے۔ جن کی دور اندیشی کی وجہ سے ہم وطن عزیز کے حصول میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :