راولپنڈی ،قتل ،خود کشی اور لڑائی جھگڑے سمیت2055مختلف واقعات میں212افراد جان کی بازی ہار گئے

بدھ 9 نومبر 2016 14:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) سال 2016کے پہلی10ماہ (جنوری سے اکتوبر)کے دوران ضلع راولپنڈی کی30تھانوں میںقتل ،اقدام قتل اغوا،زنا بالجبر،خود کشی اور لڑائی جھگڑے سمیت2055مختلف واقعات میں212افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 69پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر1300کے قریب افراد زخمی ہو گئے، ڈکیتی ، چوری اوررہزنی کی2397واقعات میں شہریوں کو1100کے قریب گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت ساڑھے 4ارب روپے کے قریب (4ارب35کروڑ32لاکھ50ہزار76روپی)مالیت کے طلائی زیورات ،گھریلواشیا ،مویشیوںاور دیگرقیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا گزشتہ10ماہ میں پولیس نے ضلع بھر میں مختلف جرائم پر25977مقدمات درج کر کی23661افراد کو گرفتار کیا رواں سال یکم جنوری سی31اگست 2016تک ریکارڈ پر آنے والے اعدادو شمار کے مطابق دیرینہ دشمنی، لڑائی جھگڑے اور دیگر واقعات میں212افرادجان کی بازی ہار گئے اقدام قتل کے مختلف واقعات میں 267شہریوں کو شدید زخمی کر دیا گیا خود کشی اوراقدام خود کشی کی40واقعات میں 3افراد نے اپنی زندگی ختم کر لی جبکہ لڑائی جھگڑے سمیت دیگر واقعات میں998افراد زخمی ہوئے ڈکیتی ،چوری اور رہزنی کی2397واقعات میں شہریوں کواسلحہ کے زور پراربوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا جبکہ سٹریٹ کرائم کے 136واقعات کے علاوہ گن پوائنٹ پر68گاڑیاں اور53موٹر سائیکل چھیننے سمیت1016گاڑیاں و موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے اجتماعی آبروریزی کی8واقعات سمیت مجموعی طورپرخواتین کی عصمت دری کی54واقعات رونما ہوئے جبکہ کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کے 2 واقعات ریکارڈ پر آسکے اسی طرح اغوا برائے تاوان کی6واقعات سمیت اغوا کے 459واقعات رونما ہوئے جن میں18کم سن بچوں کو بھی اغوا کیا گیا پولیس پر حملوں اور مزاحمت کی69واقعات رپورٹ ہوئے اسی طرح سنگین نوعیت کی132حادثات سمیت مجموعی طورپر313ٹریفک حادثات رونما ہوئے چوری کے مختلف واقعات میں461کاریں ،434موٹر سائیکل اور121دوسری گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ10ماہ کے دوران صرف چوری کی482واقعات میں شہریوں کو53مویشیوں سمیت کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا10ماہ کے دوران قمار بازی کی97مقدمات میں692افراد کو گرفتار کر کے دائو پرلگی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا قبضہ میں لیں غیر قانونی اور ناجائز اسلحہ کے 998مقدمات میں913افراد کو جبکہ منشیات کے 1882مقدمات میں1258افراد کو گرفتار کیا گیایہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوری ،ڈکیتی، رہزنی کے واقعات میں لوٹے گئی4ارب35کروڑ32لاکھ50ہزار76روپے مالیت کے 2397مقدمات میں نامزد1211ملزمان کو گرفتار کرنے کے باوجود پولیس محض2ارب 49کروڑ75لاکھ1ہزار371روپے کی برآمدگی کر سکی جس میں المیہ یہ بھی ہے کہ 50فیصد متاثرین کو بھی ان کی اشیا واپس نہ مل سکیں ضلع بھر کی پولیس نے اپنی کارکردگی نمایاں کرنے کے لئے موبائل اور پرس چھیننے کے واقعات سرے سے ہی گول کر دیئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اعداو شمار میں بالخصوص چوری ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات میں پولیس 50فیصد سے زائدمقدمات کا اندراج ہی نہیں کرتی اور سائل اپنی درخواستیں اٹھائے سی پی او آفس سے متعلقہ تھانے اورچوکی کے چکر لگاتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :