صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے مائوں اور بچوں کی صحت کا خیال رکھنا لازمی ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

بدھ 9 نومبر 2016 14:26

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکڑ محمد حسن لاشاری نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے مائوں اور بچوں کی صحت کا خیال رکھنا لازمی ہے ہمارے ملک میںسالانہ عدم توجہی کی وجہ سے ہزاروں مائیں اور بچے معمولی بیماریوں کی وجہ سے اموات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ضلعی آفس گنداواہ میں میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ماں اور بچے کا ہفتہ صحت 8 نومبر سے 15 نومبر تک منایا جارہا ہے اور مہم کے دوران 2سال سی5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے لیئے گولیاں اور پیدائیش سے لیکر دو سال تک کے بچوں کو ٹیکہ جات جبکہ حاملہ خواتین کی ٹی ٹی ویکسینیشن کی جائے گی انھوں نے کہا کہ مہم کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عوام ماں اور بچے کے ہفتہ صحت میں محکمہ صحت کیٹیمیوں سے بھر پور تعاون کریں اور بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگائیں تاکہ بیماریوں کی روک تھام کی جاسکے۔