حیات آباد میں مشکوک بیگ کا معائنہ کرتے ہوئے دھماکے سے بم ڈسپوزل یونٹ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے

بدھ 9 نومبر 2016 14:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں مشکوک بیگ کا معائنہ کرتے ہوئے دھماکے سے بم ڈسپوزل یونٹ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق حیات آباد فیز تھری میں مشکوک بیگ کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور معائنہ کرنے کے لیے واٹر چارجر لگار رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔

(جاری ہے)

۔ پولیس کے مطابق دھمکا واٹر چارجر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں بی ڈی یو کے دو اہلکار شاکر اللہ اور غزن زخمی ہوگئے۔ دونوں اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :