خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان سے پولیوکانیاکیس سامنے آگیا

رواں سال صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد آٹھ ہو گئی سب سے زیادہ کیسز بنوں سے رپورٹ ہوئے

بدھ 9 نومبر 2016 14:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان سے پولیوکانیاکیس سامنے آگیاہے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد آٹھ ہو گئی سب سے زیادہ کیسز بنوں سے رپورٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق مطابق ضلع کوہستان کے علاقے داسو کے عبدالواحد نامی شخص کی نو ماہ کی بیٹی سعدیہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔داسو سے نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیوسے متاثرہ بچوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ۔پولیو کیسز خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں رپورٹ ہوئے ہیں جن میں نوشہرہ ،پشاور ،ہنگو ،ڈی آئی خان اور کوہستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ رواں سال سب سے زیادہ کیسز بنوں سے تین رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :