اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20کے افسران کے لئے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 9 نومبر 2016 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20کے افسران کے لئے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2017-18کا شیڈول جاری کر دیا ہے ‘کورس کا آغاز یکم اگست 2017 سے ہوگا ‘پاکستان ایڈ مسٹریٹو سروس ‘ پولیس سروس پاکستان اور سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کی نامزدگیوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں یکم اگست 2017سے آغاز ہو گا ۔

پاکستان ایڈ مسٹریٹو سروس ‘ پولیس سروس پاکستان اور سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کی نامزدگیاں اسٹبیلشمنٹ ڈویژن خود کرے گا جبکہ دیگر سروسز گروپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی وزارتوں اور ڈویژنوں کے ذریعے گریڈ 20کے افسران کے ناموں کے پینل پہلی ترجیح میں اسٹبیلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کریں تاہم قوائد و ضوابط کے خلاف موصول ہونے والے ناموں کو مسترد کر دیا جائے گا ۔