امریکی صدر منتخب ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 13:54

امریکی صدر منتخب ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرا نام بلاول ہے ، میں مسلمان اور پاکستانی ہوں اور اس دنیا کا رہنے والا ہوں، اپنے پیغام میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کر کے مبارکباد پیش کی۔

ایک اور پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ زندہ ہے بے نظیر ، زندہ ہے، اور ہیلری کلنٹن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے بہادری سے امریکی صدارتی انتخاب میں مقابلہ کیا۔ آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ اپنے آخری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں تو 2018ء کے الیکشن میں مجھے ووٹ دیں، ہم مل کر بی بی کا پاکستان بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اپنے ایک اور ٹویٹ میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیا دھرنا کب ہو گا، مجھے نئے امریکہ کا ٹکٹ لینا ہے۔