بند روڈ پر فوم بنانے والی فیکٹری پر بجلی کی تاریں گرنے سے آگ لگ گئی ،متعدد گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

آتشزدگی سے فیکٹری اور گھر وں میں موجود قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا، فائر بریگیڈ کی 6گاڑیوں نے ایک گھنٹے بعد قابو پالیا

بدھ 9 نومبر 2016 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) لاہور میں بند روڈ پر واقع فوم بنانے والی فیکٹری پر بجلی کی تاریں گرنے سے آگ لگ گئی ،متعدد گھروں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے فیکٹری اور گھر وں میں موجود قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بند روڈ کرول گاٹی پر واقع بی ٹی پی فوم فیکٹری پر بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی،فیکٹری میں موجود کیمیکل کے باعث آگ شدت اختیار کرگئی جبکہ بجلی کی تاریں گرنے سے قریبی گھر بھی متاثر ہوئے،فیکٹری اور گھروں میں موجود سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

متعلقہ عنوان :