سوئنگ سٹیٹس کا فیصلہ ٹرمپ کے حق میں -امریکا کے صدارتی انتخابات میں بڑا اپ سیٹ-ڈونلڈٹرمپ 289الیکٹرول ووٹ حاصل کرکے امریکا کے45ویں صدرمنتخب ہوگئے-ہیلری کلنٹن 218ووٹ حاصل کرسکیں -امریکا کی چھوٹی کمیونٹیزمیں خوف اور پریشانی کی لہر-

اختلافات کو بھلا کر مل جل کر کام کرنا ہے اس ملک کے لیے چاہے وہ کسی بھی رنگ‘نسل اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں -ڈیموکریٹس ‘ری پبلکن اور آزاد منتخب اراکین کو مل کر امریکا کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے کام کرنا ہے -ڈونلڈ ٹرمپ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 نومبر 2016 13:22

سوئنگ سٹیٹس کا فیصلہ ٹرمپ کے حق میں -امریکا کے صدارتی انتخابات میں بڑا ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 نومبر۔2016ء) سوئنگ سٹیٹس کا اپ سیٹ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈٹرمپ289ووٹ الیکٹرول ووٹ حاصل کرکے امریکا کے45ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے218الیکٹرول ووٹ حاصل کیئے جبکہ ابھی کچھ ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں-تاہم امریکا اور دنیا کے بڑے نشریاتی اداروں نے ابھی تک ڈونلڈٹرمپ کی مکمل فتخ کا اعلان نہیں کیا -برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ابھی تک ٹرمپ نے265جبکہ ہیلری نے218الیکٹرول ووٹ حاصل کیئے ہیں اور ابھی تک 50میں سے44ریاستوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وائس آف امریکا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے274الیکٹرول ووٹ حاصل کرکے امریکا کے45ویں صدرمنتخب ہوگئے ہیں- اب سینٹ اور کانگرنس میں کس پارٹی کو اکثریت حاصل ہوتی ہے اس کا فیصلہ بھی چند گھنٹوں میں ہوجائے گا-عمومی طور پر صدارت کا عہدہ حاصل کرنے والی جماعت کے برعکس صدارتی انتخاب ہارنے والی جماعت کو سینٹ اور کانگرس میں اکثریت حاصل ہوتی ہے -تاہم صدارتی انتخابات کے بڑے اپ سیٹ کے بعد صورتحال غیریقینی ہے-دنیا بھر کے لیے ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی کو ایک بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے-ڈونلڈ ٹرمپ کو عمومی طور پر وائٹ سپرمسٹ تصور کیا جاتا ہے اور وہ اپنے نظریات کا اظہار کرتے رہے ہیں جن میں غیرسفیدفام باشندوں بالخصوص مسلمانوں کو امریکا سے بیدخل کرنا اور امریکا اور میکسیکوکے درمیان دیوار تعمیر کرنے سمیت سیاہ فام امریکیوں کو افریقہ واپس بجھوانے سمیت کئی متنازعہ بیانات شامل ہیں -ٹرمپ دنیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا بھی ازسرنوجائزہ لینے کا عندیہ دے چکے ہیں- دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات کے اب تک نتائج کے مطابق ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے امریکا چھوڑ کر کینیڈا جانے والوں کی کوشش کرنے والے افراد کی وجہ سے کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کرگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 'سٹیزن اینڈ امیگریشن کینیڈا' کی آفیشل ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ٹرمپ کی برتری کے بعد لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد امریکا چھوڑنے پر غور کر رہی ہے۔ کینیڈا کی مذکورہ ویب سائٹ اپلائی کرنے کے مختلف طریقوں کی پیشکش کرتی ہے کہ آیا کوئی شخص یہاں محض رہنا چاہتا ہے یا ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم اب جب اس ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی گئی تو اس کا ویب پیج نہیں کھلا اور یہ پیغام سامنے آیا۔

جیسا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ امریکا کے اگلے صدر بننے کے قریب ہیں، ایسے میں ان کے مخالفین کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب تارکین وطن بھی امریکا چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، واضح رہے کہ ارب پتی امریکی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم شروع سے اب تک مسلمانوں کے خلاف بیان بازی سے بھری پڑی ہے، 7 دسمبر 2015 کو سان برنارڈینو حملے کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ وہ مساجد کی نگرانی اور مسلمانوں کی رجسٹریشن ڈیٹا بیس کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد بند کرنے کی بھی تجویز دے چکے ہیں۔ ملک چھوڑنے کے حوالے سے اسی قسم کا دباو اس وقت بھی دیکھنے میں آیا تھا جب برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلاءکے حوالے سے ریفرنڈم ہونے جارہا تھا۔دوسری جانب ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیلی فون کرکے ڈونلڈٹرمپ کو صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے-نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کے نیویارک میں واقع دفتر ٹرمپ ٹاور میں تقریرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلری نے مجھے فون کرکے مبارکباد دی ہے -ہیلری نے ملک کے لیے بڑی خدمات انجام دی ہیں جن پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں-ہیلری اور ان کی ٹیم نے بڑی جانفشانی سے مقابلہ کیا ہے-ہمیں اب اختلافات کو بھلا کر مل جل کر کام کرنا ہے اس ملک کے لیے چاہے وہ کسی بھی رنگ‘نسل اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں -ڈیموکریٹس ‘ری پبلکن اور آزاد منتخب اراکین کو مل کر امریکا کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے کام کرنا ہے -ہم نے ملک کی تعمیر اور ترقی کے لیے کام کرنا ہے -انہوں نے کہا کہ ہم نے سابقہ فوجیوں کی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے انہیں عزت اور مراعات سے نوازانا ہے انہوں نے کہا کہ جو اقوام ہمارے ساتھ چلنا چاہتی ہیں ہم ان کے ساتھ چلیں گے-ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ہمیں امریکا کی معاشی ترقی کے لیے فوری اقدامات کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں تنازعات میں نہیں پڑنا بلکہ دنیا میں بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہیں -انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے والدین ‘میرے خاندان اور میرے بیوی بچوں کا بہت ہاتھ ہے-

متعلقہ عنوان :