ایم کیو ایم پاکستان میں پرویز مشرف کا اضافہ کیا جائے ،ْاحمد رضا قصوری کی خواہش

ایم کیو ایم پاکستان میں پلس ون کا فارمولا دیا،مائنس ون سے فارمولہ مائنس 20 بھی ہو سکتاہے ،ْانٹرویو

بدھ 9 نومبر 2016 13:33

ایم کیو ایم پاکستان میں پرویز مشرف کا اضافہ کیا جائے ،ْاحمد رضا قصوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف کا اضافہ کیا جائے،مشرف کو ایم کیو ایم میں شامل کرنے کی تجویز میری ذاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں میں نے ایم کیو ایم پاکستان میں پلس ون کا فارمولا دیا،مائنس ون سے فارمولہ مائنس 20 بھی ہو سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق سپہ سالار اور صدر ایم کیو ایم میں ہوگا تو کون کہے گا کہ ایم کیو ایم بھارتی حامی ہے،پرویز مشرف کی شمولیت سے ایم کیو ایم کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھ سکتاہے۔