بوائے اسکائوٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا

بدھ 9 نومبر 2016 13:33

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی139ویں یوم ولادت کے موقع پر 150بوائے اسکائوٹس کے چاق و چوبند دستے نے اسکائوٹس یونیفارم میں مزار اقبال، حضوری باغ میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی، ریجنل سیکرٹری راحت جعفری اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سکائوٹ لیڈر مقصود چغتائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بوائے اسکائوٹس نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فلسفی شاعر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ مقررین نے کہا کہ آج ہم جن آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں اس کا تمام تر سہرا علامہ محمد اقبال کے سر ہے جن کی دور اندیشی کی وجہ سے ہم وطن عزیز کے حصول میں کامیاب ہوئے۔