وقت قوم میں انتشار کا نہیں ،آپس میں متحد ہو کر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ہے‘ رانا محمد ارشد

ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے آج پاکستان کی معیشت فلق کی بلندیوں کو چھو رہی ہے

بدھ 9 نومبر 2016 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر الحاج رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ دھرنوں اوراحتجاج کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے،وقت قوم میں انتشار کا نہیں بلکہ آپس میں متحد ہو کر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ہے،ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے آج پاکستان کی معیشت فلق کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ترقی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں ہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں ،باہر کی قوتوں نے اپنے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرکے ترقی کے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششوں میںلگے ہوئے ہیں اورہمارے اپنے لوگ دشمنوں کے ان مزموم عزائم کو پورا کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر شرکاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا سفر اپنی منزل پر رواں دواں رہے گا۔ عوام نے ان کی انتشار پسند سیاست کو خیر باد کہ دیا ہے۔اب وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا کر خود کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

عمران خا ن ا پنے غیر ملکی آقائوں کے مشن کی تکمیل کے لئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیداکرنا چاہتے ہیں۔ ان کی ہر قسم کی ریلی کو عوام نے جس طرح سے مسترد کیا وہ ان کے سیاسی کیریئر پر ایک دھبہ بن گئی ہے۔عوام جانتی ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت جس بلندی کو چھو رہی ہے و ہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا رہا ہے۔اور یہ بات دنیا بھر میں پاکستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہیں اسی لئے عمران خان اور طاہر القادری ان لوگوں کے مزموم عزائم کو پورا کر رہے ہیں۔ان تمام سیاستدانوں کو اب سمجھ جانا چاہیے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے چین کے عظیم راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :