حکومت نے صوبہ کی تاریخ میں کائونٹر ٹیر ار یزم فورس کا قیام عمل میں لاکرتاریخ رقم کی ہے ‘ ملک اقبال چنڑ

حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان کو پوری طرح لاگو کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘وزیر کو آپریٹو پنجاب

بدھ 9 نومبر 2016 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ بھر میںدہشت گردی کے خاتمہ اور قانون شکن افراد کے خلاف تیز تر اقد امات عمل میں لائے گئے ہیں،وفاقی سطح پر نیشنل انٹرنل سکیورٹی پا لیسی کی تشکیل کے بعد، حکومتی عمل داری کو قائم کرنے اور عوام الناس کو اندرونی خطرات سے بچانے کے لئے جامع پالیسی تشکیل دی ہے اور قانون نافز کرنے والے اداروں کی بہتری اور ان کے استعداد کار میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان کو پوری طرح لاگو کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کی وجہ سے انٹر نل سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی سیا سی اتحاد قائم ہو ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو لاگو کرنے کے بعد حکومت پنجاب کی کاوشوں میں ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ کائونٹر ٹیر ار یزم فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر لا کھوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجہ میںسینکڑوں مقدمات درج کئے گئے۔ پنجاب سائونڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کے تحت ہزاروں مقدمات درج،ملزمان گرفتار اور چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر پر بھی مقدمات اورملزموں کو گرفتار کیا گیا۔پنجاب مینٹییننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت صوبہ بھر میںسینکڑوںمقدمات د رج کر کے افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کرایہ داری آرڈیننس، وال چاکنگ،پنجاب آرمز آرڈیننس،نفرت انگیز مواد کی اشاعت اور ریکارڈنگ، مالی معاونت اور سہولت کار وں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :