ہائیکورٹ آفس نے خبر لیک معاملے پر قائم کمیشن کی تشکیل کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض عائد کر دیا

بدھ 9 نومبر 2016 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ افس نے خبر لیک معاملے پر قائم کمیشن کی تشکیل کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خبر لیک کے معاملے پر حکومت نے جسٹس (ر)عامر رضا خان کی سرابرہی میں انکوئری کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

درخواست گزار کے مطابق عامر رضا خان کے شریف خاندان سے مراسم ہیں اور وہ جانبدار ہوں گے ۔دوخواست گزار نے حاضر سروس جج کی زیر نگرانی کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی تھی ۔ رجسٹرار آفس نے درخواست کے ساتھ کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن نہ لگانے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ دستاوایزات ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔