سندھ گورنر کی تبدیلی ؛ ڈاکٹر عشرت العباد نے لا علمی کا اظہار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 12:41

سندھ گورنر کی تبدیلی ؛ ڈاکٹر عشرت العباد نے لا علمی کا اظہار کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ گورنر کی تبدیلی وفاقی حکومت کا استحقاق ہے جو بھی فیصلہ کرے۔

(جاری ہے)

جو بھی ہو گا کراچی میں امن اور سندھ کے مفاد میں ہی ہو گا ، ان کا کہنا تھا کہ گورنر نہ بھی رہا تو کراچی کے امن کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد 27 دسمبر 2002ء سے اب تک گورنر سندھ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم ذرائع کے مطابق اب ان کی جگہ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔