فرنٹیئر فائونڈیشن نے 2668 بیگ خون ہسپتالوں کوفراہم کیا

بدھ 9 نومبر 2016 12:45

پشاور۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)فرنٹیئر فائونڈیشن نے تھیلیسیمیا وہیموفیلیا ودیگر امراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو دوماہ میں 2668بیگ خون فراہم کیا ‘فرنٹیئر فائونڈیشن نے اب تک 201482بیگ خون واجزائے خون کرچکاہے جن میں ادارہ میں رجشٹرڈ مریضوں کو 169211جبکہ سرکاری ونجی ہسپتالوں اور دیگر اداروں کو32271بلڈ بیگ کی فراہمی شامل ہے گزشتہ فراہم کیے جانے والے بیگز خون واجزائے کی مجموعی تعداد 198814تھی ‘ یہ اعداد وشمار فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم کی زیر صدارت منعقد ہ ماہانہ اجلاس میں جاری کیے جس میں فراہم کی جانے والی خدمات کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر اطمینان کااظہار کیاگیا۔