کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی مزار اقبالؒ پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

بدھ 9 نومبر 2016 12:36

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒکے 139ویں یوم ولادت کے موقع پرکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفلسفی شاعر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔

(جاری ہے)

مزار اقبالؒ پر منعقدہ پر وقار تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عمر فاروق برکی، گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل طارق امان اور اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ساجد محمود شہزاد نے بھی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے اور شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :