ڈینگی کے سلسلہ میں چیکنگ مزید تیز، لاروا کی موجودگی پر ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں، نثار حسن زیدی

بدھ 9 نومبر 2016 12:36

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈینگی کے سلسلہ میں چیکنگ کے عمل کومزید تیز تر کیا جائے، تعاو ن نہ کرنے والے مکینوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ یہ با ت محکمہ کو آپریٹو کے جوائنٹ رجسٹرار نثار حسن زیدی نے انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ جس گھر،پلاٹ ،فیکٹری،ورکشاپ، گودام اورہسپتال میں لاروا پایا جائے ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں، تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں،تمام قبرستانوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کے لئے اچانک دورے کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹائون ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،اس سلسلے میںتمام افسران کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے، جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی انکے خلاف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :