پنجاب بھر کے دیہی مواضعات کے اراضی کا ریکارڈ کمپیو ٹرائزڈ، اگلے مرحلے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ، جو اد رفیق

بدھ 9 نومبر 2016 12:36

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب جو اد رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے دیہی مواضعات کے اراضی ریکارڈ کمپیو ٹرائزیشن کی تکمیل کے بعد منصوبے کے اگلے مرحلے کے تحت پنجاب کے شہری مواضعات کے اراضی ریکارڈ کی کمپیو ٹرائزیشن اورالیکٹرانک نقشہ جات کے منصوبہ جات کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پی ایم یو صوبے کی36 اضلاع کی 143تحصیلوںکی اراضی کا ریکارڈکمپیوٹرائزیشن کرنے کے بعد ٹائم ٹو ٹائم عوامی ریلیف کے اقدامات کرنے میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ فرد و رجسٹری کی فراہمی بغیر کسی رکاو ٹ و وقت کے ضیاع کے پی ایم یو صوبہ کا بہتر ین سروسز کی فراہمی اور سائلین کو بروقت ریلیف دینے کی طرف ایک اہم انقلابی اقدام ہے۔

(جاری ہے)

تمام افسران و اہلکاران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔دوران ڈیو ٹی آفیشلز کے فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ سائلین کے آفیشلز ایریا میں بھی داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران و اہلکاران مقرر ٹائم تک اپنی نشستوں پر براجمان ہونگے۔انہوںنے کہا کہ منصوبے کی تیاری اورعملدرآمد سے متعلق پیشہ ورانہ بین ا لاقوامی طریقہ کار اور تجربات کی روشنی میں ماہرین سے تجزیہ و مشاورت حا صل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :