کائونٹر ٹیر ارزم فورس کا قیام تاریخی ہے،ملک اقبال چنڑ

بدھ 9 نومبر 2016 12:36

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میںدہشت گردی کے خاتمہ اور قانون شکن افراد کے خلاف تیز تر اقد امات عمل میں لائے گئے ہیں، وفاقی سطح پر نیشنل انٹرنل سکیورٹی پا لیسی کی تشکیل کے بعد، حکومتی عمل داری کو قائم کرنے اور عوام الناس کو اندرونی خطرات سے بچانے کے لئے جامع پالیسی تشکیل دی ہے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی بہتری اور ان کے استعداد کار میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہاروزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان کو پوری طرح لاگو کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کی وجہ سے انٹر نل سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی سیا سی اتحاد قائم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو لاگو کرنے کے بعد حکومت پنجاب کی کاوشوں میں ترقی ہوئی ہے، ملک بھر میں پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ کائونٹر ٹیر ارزم فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجہ میںسینکڑوں مقدمات درج کئے گئے ہیں، پنجاب سائونڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کے تحت ہزاروں مقدمات درج،ملزمان گرفتار اور چالان عدالت میں پیش کئے گئے ہیں،پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت صوبہ بھر میںسینکڑوںمقدمات د رج کر کے افراد کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کرایہ داری آرڈیننس، وال چاکنگ،پنجاب آرمز آرڈیننس،نفرت انگیز مواد کی اشاعت اور ریکارڈنگ، مالی معاونت اور سہولت کار وں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔