عشرت العباد کی گورنر سندھ کے عہدے سے چھٹی کا فیصلہ

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی گورنر سندھ کے مضبوط اُمیدوار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 نومبر 2016 12:27

عشرت العباد کی گورنر سندھ کے عہدے سے چھٹی کا فیصلہ

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 نومبر۔2016ء) جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی نے بتایا کہ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا، تاہم اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔دوسری جانب گورنر آفس نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

جسٹس سعید الزماں صدیقی سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔وہ 2008 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صدارتی امیدوار تھے۔سعید الزمان صدیقی نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا-دوسری جانب ڈاکٹر عشرت العباد 27 دسمبر 2002 سے اب تک گورنر سندھ کے عہدے پر فائز تھے۔اور عشرت العباد پاکستانی تاریخ کے سب سے زیادہ دیر عہدے پر رہنے والے گورنر بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :