Live Updates

شاہ جی! آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے؟ شیخ رشید کی خورشید شاہ سے اپیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 12:19

شاہ جی! آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے؟ شیخ رشید کی خورشید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : پارلیمنٹ کی راہداری میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی راہداری میں شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید شاہ سے کہا کہ آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے۔

(جاری ہے)

جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ میں سیاستدان ہوں بے غیرت نہیں۔ خورشید شاہ کے اس بیان کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بھی بےغیرت نہیں ہے،وہ ایک غیرت مند سیاستدان ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چھوڑیں شیخ صاحب! یہاں ن لیگ والے بھی کھڑے ہیں علیحدگی میں بات کریں گے، میں آپ کے ذریعے عمران خان کو ایک پیغام دوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات